06 جنوری ، 2025
پاکستانی اداکار عماد عرفانی نے انکشاف کیا ہےکہ ان کی شاعر مشرق علامہ اقبال کے خاندان سے نسبت ہے۔
اداکار عماد عرفانی نے مہوش سمیت دیگر فنکاروں کے ہمراہ پی ٹی وی کے پروگرام Virsa Heritage Revived میں شرکت کی، پروگرام میں میزبانی کے فرائض اداکارہ سونیا حسین اور میاں صلاح الدین نے انجام دیے۔
دوران شو عماد عرفانی کا کہنا تھا کہ ’ شاید یہ بات لوگ نہ جانتے ہوں کہ میری میاں صلاح الدین سے رشتے داری بھی ہے، ٹیلی ویژن کی جانی مانی شخصیت صلاح الدین یوسف علامہ اقبال کے نواسے ہیں‘۔
عماد عرفانی کی بات پر میزبان صلاح الدین یوسف نے وضاحت دی کہ آپ کا علامہ اقبال سے رشتہ میں بتاؤں گا، عماد عرفانی کی پردادی علامہ صاحب کی بہن تھیں۔
دوسری جانب اداکار نے مزید کہا کہ یہ میری کسی سرکاری پروگرام میں پہلی مرتبہ شرکت کیا ہے لیکن یہاں آکر میں نے خوبصورتی کو جانا، یہ تجربہ میرے لیے بے حد خوبصورت رہا۔