06 جنوری ، 2025
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا منٹوں کا کام ہے۔
سوشل میڈیا پر حریم شاہ کے ایک پرانے پوڈکاسٹ انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں حریم نے پاکستانی مردوں کی خامیوں پر بات کی۔
اس ویڈیو کلپ میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا آسان کام ہے اور وہ بہت آسانی سے بیوقوف بن جاتے ہیں۔
میزبان کی جانب سے جب حریم سے اس دعوے کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مردوں کے بیوقوف بننے کی اہم وجہ ان کی خواہشات ہیں۔
حریم نے مزید کہا کہ پاکستانی مردوں کو ان کی خواہشات کی وجہ سے بیوقوف بنایا جاسکتا ہے اگرچہ تمام پاکستانی مرد ایسے نہیں ہوتے لیکن اس کے باوجود جو لوگ خواہشوں کے پجاری ہیں وہ خواجہ سرا، بیواؤں، طلاق یافتہ عورتوں، بچوں حتیٰ کہ شادی شدہ عورتوں کو بھی نہیں چھوڑتے۔
ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ایسے مرد عورتوں سے زیادتی، ان پر تشدد کرنے کے ساتھ بیویوں کے ساتھ ناانصافی کرتے ہیں لیکن اس سب کے باوجود ان کی واہ واہ ہوتی ہے، اگر غلطی عورت کرے تو اسے ذلیل کیا جاتا ہے، ایک غلطی پر عورت پستی کی طرف چلی جاتی ہے۔