دنیا
10 اپریل ، 2015

افغانستان،نیٹو کے قافلے پرخود کش کار بم دھماکا،4 افراد ہلاک

 افغانستان،نیٹو کے قافلے پرخود کش کار بم دھماکا،4 افراد ہلاک

جلال آباد.........افغانستان کے شہر جلال آباد میں نیٹو کے قافلے پرخود کش کار بم دھماکا،4 افراد ہلاک،متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی فوجی قافلے کو جلا ل آباد ایئر پورٹ کے نزدیک نشانہ بنایا گیا اور خود کش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی کو اڑا دیا۔ حادثے میں 4 افراد ہلاک ،متعدد زخمی ہو گئے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملے میں متاثر ہونے والے تمام عام شہری ہیں۔

مزید خبریں :