10 اپریل ، 2015
کراچی.......... ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ این اے 246 سے جماعت اسلامی کے امیدوارراشد نسیم پرحملہ کیا گیا ہے، جبکہ حملہ ایم کیو ایم کے کیمپ سے کیا گیا۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق حملے میں راشد نسیم محفوظ رہے، تاہم حملے میں متعدد کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنوں پر ہونیوالے حملے کی مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی نے جو کہا تھا وہ سچ ثابت ہوگیا ہے، تشدد کرنےوالےایم کیو ایم کے لوگ نہیں تو کون ہیں، ایم کیو ایم خودکوعسکری ونگ اور تشدد پسند افراد سےعلیحدہ کرے۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی انتخابی ریلی پر نامعلوم افراد نے اس وقت حملہ کردیا تھا جب جماعت اسلامی کی ریلی الاعظم اسکوائر سے گزررہی تھی۔