11 اپریل ، 2015
اسلام آباد.........وزیر اعظم نواز شریف اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہائوس کے مطابق دونوں رہنمائوں نے یمن کی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔ ترجمان کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان بات چیت 45 منٹ تک جاری رہی۔