12 اپریل ، 2015
کراچی.......... امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کی قرارداد بالکل درست ہے،یمن کے مسئلے میں پاکستان کو ثالثی کا ہی کردار ادا کرنا چاہیئے ،سعودی عرب کی سلامتی کو کوئی خطرہ ہواتو ہم اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج اور حکومت یمن کے معاملے پر ایک پیچ پر ہے۔