12 اپریل ، 2015
اسلام آباد.........سعودی عرب کے مشیر اعلیٰ برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبدالعزیز نے کہا ہے کہ یمن کے مسئلے میں پاکستانی قوم چاہتی ہے کہ پاکستان سعودی عرب کا ساتھ دے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں ایک طرف باغی اور دوسری طرف قانونی حکومت ہے،ایسی صورتحال میں ثالثی کی بات مذاق کے مترادف ہے۔