12 اپریل ، 2015
اسلام آباد........ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے متحدہ عرب امارات کے وزیر کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اماراتی وزیر کی دھمکیاں ستم ظریفی ہی نہیں لمحہ فکریہ ہے۔ چودھری نثار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا وزیر دھمکیاں دے رہا ہے، پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ یو اے ای کے عوام کےلیے بھی برادرانہ جذبات رکھتی ہے۔