پاکستان
12 اپریل ، 2015

تیئس اپریل سیکٹرانچارج کی بدمعاشی کے خاتمے کا دن ہے،سراج الحق

تیئس اپریل سیکٹرانچارج کی بدمعاشی کے خاتمے کا دن ہے،سراج الحق

کراچی ........امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الطاف حسین صاحب اب جی تھری کازمانہ ختم ہوگیا ہے،اور اب تھری جی کا زمانہ آگیا ہے،کراچی کےلوگ اب آزادی کا سانس لینا چاہتے ہیں، 23 اپریل سیکٹرانچارج کی بدمعاشی کے خاتمے کا دن ہے،نبیل گبول دوسال تک سوتےرہےاور اب انکا ضمیرجاگ گیا ہے،اس حلقےمیں ٹھپےلگائےگئےنبیل گبول نےبھی اعتراف کرلیا،قائم علی شاہ سے پوچھتا ہوں کراچی میں یہ کیا ڈرامہ ہورہا ہے،انھوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کی شب شاہراہ پاکستان ،عائشہ منزل پرجماعت اسلامی کے زیراہتمام ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ الطاف حسین صاحب عزت اسی میں ہے کہ آپ اپنا امیدوار دستبردار کرادیں،انھوں نے کہا کہ عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ کراچی میں قانون کی حکمرانی ہوگی یا سیکٹرانچارج کی۔غنڈہ گردی کی سیاست نہیں چلے گی، 23 اپریل یوم الحساب ہے،جوتاجربھتا نہیں دیتا اس کو قتل کردیا جاتا ہے یااغوا کرلیا جاتا ہے،جب بھی کراچی میں صحافی سچ لکھتا ہے اسے قتل کردیا جاتا ہے،انھوں نے کہا کہ اس حلقےمیں ٹھپےلگائےگئےنبیل گبول نےبھی اعتراف کرلیا،عوام نے راشد نسیم اور اجمل پہاڑی کے درمیان انتخاب کرنا ہے، کراچی کے لوگ کہتے ہیں، سلیکشن نہیں الیکشن ہونے چاہییں، انھوں نے سوال کیا کہ شہرکو اغوابرائے تاوان اور بھتا خوری کا تحفہ کیوں دیا گیا ۔کراچی کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے ،کراچی میں جبر کا خاتمہ ہونے والا ہے،انھوں نے کہا کہ الطاف حسین نےرینجرز چھاپے کے بعد کہا تھا کہ اگر یہ لوگ رات کو ادھراُدھر ہوجاتے تو بدنامی نہ ہوتی، لوگ اس شہرکو صولت مرزا کے حوالے سے جانتے ہیں،یہ شہرتو شاہ احمدنورانی کاہے،مگراب لوگ اسکواجمل پہاڑی کےنام سےجانتےہیں، شہرنے الطاف حسین اور اس کے ٹولے کوکیا کچھ نہیں دیا،انھوں نے کہا کہ کراچی میں عدالتیں آزاد نہیں،جو درود اور سلام کو سننا نہیں چاہتے، ان کو امریکا اور لندن جانا چاہیے۔

مزید خبریں :