12 اپریل ، 2015
کراچی.......متحدہ قومی موومنٹ کے حلقہ 246سے ضمنی الیکشن کے امیدوار کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ حکیم اللہ محسود کی جب ہلاکت ہوئی توجماعت اسلامی کے امیرنےاسےشہیدقراردیا،فیڈرل بی ایریا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کنور نوید نے کہا کہ بڑےبڑے دہشتگردجماعت اسلامی والوں کےگھروں سےبرآمدہوئے،کراچی کے عوام کو آزاد کرانے کا دعوی کرنے والی جماعت اسلامی ،پی ٹی آئی نے معاہدہ نے کے پی کے میںمعاہدہ کیا کہ خواتین کو انتخابات میں ووٹ ڈالنےنہیں دینگے،انھوں نے کہا کہ امیرجماعت اسلامی نے طالبان کی دہشت گردی کی مذمت نہیں کی،اورجب پاکستان بنا توجماعت کے بانی امیر مولانا مودودی صاحب نے پاکستان کے قیام کی مذمت کی۔کیاایسے لوگ کراچی کی خدمت کریں گےاورتعمیرکریں گے؟