پاکستان
13 اپریل ، 2015

حافظ آباد: شوہر نےبیوی اور دو بچوں پر تیزاب پھینک دیا

حافظ آباد: شوہر نےبیوی اور دو بچوں پر تیزاب پھینک دیا

حافظ آباد .........حافظ آباد میں نشئی شوہر نے گھریلو جھگڑے پر ،بیوی اور دو بچوں پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس کے مطابق حافظ آباد کے محلہ ڈھاب والہ میں شیخ اعظم کا اپنی اہلیہ سے جھگڑا ہوا۔خاتون کے مطابق اس کا شوہر گھر کا سامان بیچنا چاہتا تھا منع کرنے پر ملزم نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا ۔تیزاب چار سال کے بیٹے زین اور نو سال کی بیٹی شیراز رانی پر بھی جاگرا۔ماں اور دونوں بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تیزاب سے خاتون کاایک چوتھائی حصہ بیٹے کا چہرہ جبکہ بیٹی کی ٹانگیں متاثر ہوئیں۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مزید خبریں :