پاکستان
13 اپریل ، 2015

موبائل سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کا وقت ختم ہو گیا

موبائل سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کا وقت ختم ہو گیا

اسلام آباد......ملک بھر میں موبائل سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کا وقت ختم ہو گیا ، پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد غیر رجسٹرڈ سموں کو بند کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کی حتمی تاریخ 12 اپریل تھی ۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سموں کی تصدیق کے لیے مزید مہلت نہیں دی جائے گی ۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق غیر تصدیق شدہ ایک کروڑ کے قریب موبائل فون سمز مقررہ مدت کے بعد بند کر دی جائیں گی۔ اب تک 7 کروڑ 71 لاکھ سے زائد سمز کی بائیو میٹرک تصدیق ہو چکی ہے اور ایک کروڑ 66 لاکھ 90 ہزار سِمز تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے پہلے ہی بند کی جا چکی ہیں۔

مزید خبریں :