کھیل
13 اپریل ، 2015

پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلادیش کے دورے پر روانہ ہوگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلادیش کے دورے پر روانہ ہوگئی

لاہور........پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلادیش کے دورے پر روانہ ہوگئی۔کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ کھیل کے دوران ٹیم میں نیا جذبہ نظر آئے۔ نیا کپتان،نوجوان کھلاڑی اور نئے امتحان کیلئے پاکستان ٹیم کے 15کھلاڑی ڈھاکہ روانہ ہوگئے،جہاں وہ بنگلادیش کے خلاف تین ون ڈے ، ایک ٹی ٹوئِنٹی اور دو ٹیسٹ کھیلیں گے۔کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں قومی ٹیم میں نیا جذبہ نظر آئے گا۔کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ سینئر کی کمی محسوس ہوگی لیکن نوجوان کھلاڑیوں پر اعتماد ہے۔بنگلادیش کی ٹیم آسان حریف ثابت نہیں ہوگی۔28روزہ دورے پر پاکستان ٹیم پہلا ایک روزہ میچ 17اپریل کو میر پور میں کھیلے گی۔

مزید خبریں :