13 اپریل ، 2015
کراچی........مکانات کرائے پردینے اورکرائے پرلینے والوں کے لیے بھی قانون آگیا۔سندھ اسمبلی میں مکان اورجائیداد کرائے پردینے سے متعلق بل کثرت رائے سےمنظورکرلیا گیا۔جائیداد کرائے پردینے سے متعلق بل کے مطابق ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان بھی مہمانوں اورکرائے داروں کی اطلاع تین گھنٹے میں پولیس کوفراہم کریں گے۔اطلاع نہ دینے والے مالک کوچھ ماہ قید اورپینتالیس ہزارروپے جرمانہ بھرناپڑے گا۔صوبائی وزیرپارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھروکا کہنا تھا کہ بل جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف قومی ایکشن پلان کا حصہ ہے۔ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ نے بل میں کئی ترامیم پیش کیں جومسترد کردی گئیں اور بل کوکثرت رائے سے منظورکرلیا گیا۔