پاکستان
13 اپریل ، 2015

سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو سخت جواب دیں گے ،وزیر اعظم

سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو سخت جواب دیں گے ،وزیر اعظم

اسلام آباد........وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو سخت جواب دیں گے،دوست چھوڑے نہیں جاتے،سعودی عرب کےساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے۔وزیر اعظم نواز شریف کایمن سعودی عرب معاملے پراہم پالیسی بیان دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ یمن پر پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد کے بعد کئی قسم کے بیانات سامنے آئے،سعودی عرب ہمارا قریبی اور اہم اتحادی ہے،سعودی بھائیوں کویقین دلاتے ہیں کہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے،سعودی عرب اہم اسٹریٹجک اتحادی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی خود مختاری اور سالمیت ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے،مذاکرات کےذریعے یمن کے مسئلے کوحل کرناچاہتے ہیں،زمینی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے سعودی عرب کےساتھ مسلسل رابطےمیں ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران پر زور دیا ہےکہ حوثی باغیوں کومذاکرات کی میز پر لانے میں کردار ادا کرے، پاکستان یمن میں حوثی باغیوں کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔

مزید خبریں :