13 اپریل ، 2015
راچی ......متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدرعباس رضوی نے کہا ہےکہ عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیوایم برطانوی ایجنسیوں سےتعاون کررہی ہے،یہ کیس پاکستانی نہیں برطانوی عدالتوں میں حل ہونا ہے۔ایم کیو ایم رہنما حیدرعباس رضوی نے جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایم کیوایم چاہتی ہےکہ انصاف کےتمام تقاضے پورے کیے جائیں،ہم نے اس کیس میں مکمل تعاون کیا ہے،منی لانڈرنگ کیس میں بھی ہم تعاون کررہے ہیں۔