پاکستان
13 اپریل ، 2015

این اے 246 :ریٹرننگ،پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات

این اے 246 :ریٹرننگ،پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات

راچی.......الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقے این اے 246 میں ضمنی انتخاب کے لیے ریٹرننگ اور پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دئیے۔ وزارت داخلہ کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر، باہر رینجرز کی تعیناتی کے لیے خط بھی لکھ دیا گیا۔ این اے 246کراچی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 23 اپریل کو ہوگی۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ، ریٹرننگ اور پریزائیڈنگ افسران کو 23،22اور 24اپریل کے لیے مجسٹریٹ درجۂ اوّل کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ ان اختیارات کے تحت انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے والے یا دھاندلی میں ملوث افراد کو موقع پر سزا دی جا سکے گی۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ضمنی انتخاب کے موقع پر پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشن پر تعینات رینجرز کمانڈر کو بھی مجسٹریٹ درجۂ اوّل کے اختیارات حاصل ہوں گے۔

مزید خبریں :