پاکستان
13 اپریل ، 2015

پاکستانی پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد اندرونی معاملہ ہے:سعودی وزیر مذہبی امور

پاکستانی پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد اندرونی معاملہ ہے:سعودی وزیر مذہبی امور

اسلام آباد........ سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ کی مشترکا قرارداد اندرونی معاملہ ہے اور ہر ملک اپنے معاملات میں آزاد ہے تاہم یقین ہے کہ پاکستان ہمارے ساتھ ہے اور ر ہے گا۔ سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف سے ملاقات کی۔ مرکزی امیر جمعیت اہلحدیث سینیٹر ساجد میر اور رکن قومی اسمبلی حافظ عبدالکریم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعودی وزیر کا کہنا تھاکہ سعودی عرب کے پاکستانی عوام کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستانی عوام اور پارلیمنٹ کا احترام کرتے ہیں۔ شیخ صالح بن عبدالعزیز نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ سردار یوسف نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اورمضبوط برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، پاکستان اور سعودی عرب مل کر مدارس میں عربی ذریعہ تعلیم پر کام کریں گے۔

مزید خبریں :