پاکستان
14 اپریل ، 2015

الطاف حسین طے شدہ اپائمنٹ کے تحت پولیس اسٹیشن جائیں گے،ایم کیو ایم

 الطاف حسین  طے شدہ اپائمنٹ کے تحت پولیس اسٹیشن جائیں گے،ایم کیو ایم

کراچی.......ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین پہلے سے طے شدہ اپائمنٹ کے تحت پولیس اسٹیشن جائیں گے ۔متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کے مطابق ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کے الزام میں پہلے سے جاری تفتیش کے سلسلے میں منگل کی صبح سینٹرل لندن کے پولیس اسٹیشن میں پیش ہوں گے۔الطاف حسین پہلے سے طے شدہ اپائمنٹ کے تحت پولیس اسٹیشن جائیں گے ۔ترجمان نے مزید کہاکہ ایم کیوایم منی لانڈرنگ کے الزام کی سختی سے تردیدکرتی ہے۔

مزید خبریں :