دنیا
14 اپریل ، 2015

نائیجریا: بوکو حرام نےمغوی خواتین اپنی کارروائیوں کیلئے استعمال کیں، ایمنسٹی

نائیجریا: بوکو حرام نےمغوی خواتین اپنی کارروائیوں کیلئے استعمال کیں، ایمنسٹی

لندن........انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ نائیجریا کی شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے ایک سال قبل اغوا کی گئی عورتوں اور لڑکیوں کوغیر اخلاقی کاموں کے ساتھ ساتھ حملوں میں شامل ہونے کیلئے بھی مجبور کیا گیا۔ نائیجریا کے ایک اسکول سے خواتین اور لڑکیوں کو اغواء کئے جانے کے واقعے کو ایک سال گزر گیا۔اس حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ کے مطابق بوکو حرام نے ایک سال قبل کم از کم 2 ہزار عورتوں اور لڑکیوں کو اغواء کیا تھا،جس میں کئی خواتین کو غیر اخلاقی کاموں کے ساتھ ساتھ لڑائی کیلئے ٹریننگ دی گئی۔یہ رپورٹ بوکو حرام کی قید سے فرار ہوجانے والی لڑکیوں کے بیانات پر بھی مبنی ہے۔بوکو حرام کی قید سے فرار ہونے والی لڑکیوں کا کہنا ہے وہاں انھیں فائر کرنا،بم سے حملہ کرنا بھی سکھایا گیا۔رپورٹ کے مطابق اغواء کی گئی لڑکیوں کا جنسی استحصال، زبردستی شادی اور حملوں میں شامل ہونے کی تربیت بھی دی جاتی تھی۔

مزید خبریں :