15 اپریل ، 2015
سری نگر.........مقبوضہ کشمیرمیں ایک ریلی کے دوران کشمیریوں نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور پاکستان کا جھنڈا لہرادیا۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاک بھارت تنازع نہیں سہ فریقی مسئلہ ہے، بھارت نے جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے، کشمیرعالمی سطح پرتسلیم شدہ متنازع مسئلہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مفتی سعید اعلان کریں کہ کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ نہیں۔