کاروبار
17 اپریل ، 2015

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی اسٹاک ایکس چینج  میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی........کاروباری ہفتہ کے آخری روز بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں میں مثبت رحجان دیکھا جارہا ہے ،ٹریڈنگ کے دوران ایک مقام پر 100انڈیکس میں دو سو سے زائد پوانٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا ۔کراچی اسٹاک میں آج کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران ایک مقام پر 100انڈیکس 200سے زائد پوا ئنٹس اضافے کے ساتھ 32 ہزار 957 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا ہے ۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سےحبیب بینک کے سرکاری حصص کی نیلامی کو پاکستانی معیشت کیلئے مثبت قرار دینے کے علاوہ مقامی سطح پر مثبت خبروں کے سبب شیئر بازار کے انویسٹرز کا اعتماد بحال ہوا ہے اور انکی جانب سے زائد سرمایہ کاری دیکھی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :