07 مئی ، 2012
کراچی…وزیرصنعت سندھ روٴف صدیقی نے کہاہے کہ لینڈمافیاکے پاس سب سے بڑاہتھیارعدالتی حکم امتناع ہے،سندھ اسمال انڈسٹریز کی زمین عدالتی حکم کی وجہ سے واگزار نہیں کرائی جاسکی ہے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفقہ سوالات میں جوابات دیتے ہوئے صوبائی وزیربرائے صنعت و تجارت روف صدیقی نے کہا کہ عدالت اور اسلامی قوانین کہتے ہیں کہ جب کوئی فیصلہ ہو گا تو دونوں فریق موجود ہوں گے لیکن ایسانہیں ہوتا۔اُن کا کہنا تھاکہ سندھ اسمال انڈسٹریزکیلئے تین سوایکڑ زمین حیدرآباد میں حاصل کی گئی اورجب سرمایہ کار وہاں پہنچے تواُن پر فائرنگ کر دی گئی اورقابضین نے عدالت سے حکم امتناعیبھی حاصل کر لیا، جس کی وجہ سے کام رک گیاہے۔روٴف صدیقی نے کہا کہ کورٹ کے اسٹے کا فائدہ لینڈمافیا اور قبضہ مافیا اٹھاتی ہیں۔دوسری جانب فنکشنل لیگ کے ارکان چوتھے روز بھی اسمبلی کی کارروائی میں شریک نہیں ہوئے ، اُن کا مطالبہ ہے کہ جب تک پیپلزپارٹی کے صوبائی وزراء پیر پگارا کے لئے کہے گئے الفاظ پر معافی نہیں مانگیں گے وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔