17 اپریل ، 2015
کراچی.......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کارکنوں کو لڑائی اور قتل کرنے کا درس نہیں دے سکتا۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ناراضی اور ٹیلی فونک خطاب روکنے کے بعد کارکنوں کے منانے پر دوبارہ خطاب کرتے ہوئے قائد متحدہ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ میں ہدایت دیتا ہوں،میرے ساتھی میری بات نہیں سنتے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیرترقی ممکن نہیں،میں یہ سوچتا رہا کہ کیسے اپنی تعلیم مکمل کروں، میں فارمیسی میں داخلے کی جدوجہد کرتا رہا، جدوجہد کے بعد داخلہ مل گیا،تعلیم کے حصول کے لیے بہت محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ انسان ہونے کے ناتے میں بھی جذبات رکھتا ہوں،ٹیوشن پڑھاتے ہوئے مجھے ایک لڑکی سے پیارہوگیا تھا ۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ میرے بھائی اوربھتیجے کو شہید کیا گیا،سپریم کورٹ نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ہیں،کیا کراچی آپریشن کے دوران کسی اورلیڈرکے گھرپرچھاپا مارا گیا؟ایم کیوایم نے کونسی سرکاری تنصیبات پرحملہ کیا ہے؟ذوالفقارمرزا نے کہا کہ مہاجربھوکے ننگے آئے تھے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے آج میرا نام لے کربڑی گندی باتیں کی، اگر مجھے برطانیہ میں بھی اپنی جان دینی پڑی تو حق کی بات کہنا نہیں چھوڑوں گا۔