18 اپریل ، 2015
لاہور.......وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہےکہ عمران خان کے بہت سے جھوٹ پکڑے گئے۔ وہ جوڈیشل کمیشن کے سامنےبھی دھاندلی ثابت نہیں کرسکیں گے ۔ریلوے ہیڈ کوارٹرزلاہورمیں ریلوے اسٹیشنزکی اپ گریڈیشن کےمعاہدے کی تقریب کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن عمران کی ضد پر بنایا گیا۔انکے بہت سے جھوٹ پکڑے جاچکے ہیں۔جوڈیشل کمیشن کے سامنےبھی دھاندلی ثابت نہیں کرسکیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں وزیراعظم،،وزرائےاعلیٰ اور منسٹرزکوبلدیاتی الیکشن کی انتخابی مہم سے روکنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔وزیرریلوےکا کہنا تھا کہ اپ گریڈیشن معاہدے سے مسافروں کوبہترین سہولتیں میسر آئیں گی۔ چینی صدر کےدورے پر ریلوے میں سرمایہ کاری کامعاہدہ بھی طےپائےگا۔