07 مئی ، 2012
اسکردو… گیاری میں برفانی تودہ گرے ایک ماہ ہوگیا ہے، برف تلے دبے افراد کے لیے پاک فوج کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق گیاری میں موسمی شدت کے باوجود ہرممکن کوشش کی جارہی ہے کہ برف تلے دبے افراد کو تلاش کیا جا سکے۔ اس وقت 7 مختلف مقامات پر کھدائی اورجھیل کے پانی کی نکاسی کے لیے راستہ بنانے کے لیے کام جاری ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق تمام دستیاب وسائل کے ساتھ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔