پاکستان
19 اپریل ، 2015

سوات: شہر اور گردونواح میں تیز بارش ، موسم خوشگوار

سوات: شہر اور گردونواح میں تیز بارش ، موسم خوشگوار

سوات .......سوات میں بارش سے موسم خوشگوار اور سیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ ادھر سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ۔سوات شہر اور گردونواح میں موسلادھا ر بارش سے موسم میں تبدیلی آگئی جس کے بعد تفریح کے لئے آئے ہوئے سیاح خوشگوار موسم سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، گھوٹکی، نوشہرو فیروز سمیت اندرون سندھ میں شدید گرمی کا راج ہے۔لاہور اور ملتان سمیت صوبہ پنجاب کے متعدد شہروں کو بھی گرمی کی شدید لہر نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں چمن پشین ژوب ہرنائی سمیت بیشتر علاقوں میں گرم ہوائیں چل رہی ہے ۔ گرمی سے نمٹنے کےلئے شہروں میں برف کا ستعمال شروع ہو گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کے روز اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب ، خیبرپختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

مزید خبریں :