19 اپریل ، 2015
اسلام آباد ........ اسلام آباد کے علاقے آئی 9 میں کچی آبادی سے نوجوان کی ہتھکڑی لگی لاش ملی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شناخت چوری کے ملزم کی حیثیت سے ہوئی ۔پولیس کا موقف ہے کہ ملزم چوری میں ملوث تھا،حراست سے فرار ہو کرنالےمیں چھلانگ لگادی۔ملزم کی موت پانی میں ڈوبنےکی وجہ سے ہوئی۔ لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ نوجوان پولیس کی حراست میں ہلاک ہوا۔ نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے تھانہ آئی 9 کے ایس ایچ او کو معطل کردیا ہے۔