پاکستان
19 اپریل ، 2015

گرمی کی شدت اور طویل لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کینجھر پہنچ گئے

گرمی کی شدت اور طویل لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کینجھر پہنچ گئے

ٹھٹھہ........گرمی کی شدت اور طویل لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کی بڑی تعداد نے ٹھٹھہ کی کینجھر جھیل کا رخ کر لیا ہے ۔ٹھٹھہ کی کینجھر جھیل تفریح کا بڑا مرکز ہے۔ خاص طور پر تعليمی اداروں کی تعطیلات کے دوران پر یہاں ہزاروں افراد پکنک منانے آتے ہيں جس سے محکمہ سیاحت کو کروڑوں روپے آمدنی ہوتی ہے۔ ليکن اس کے باوجود يہاں بنيادی سہولتيں نہ ہونے کے برابر ہیں جس سے یہاں آنے والے افراد نالاں نظر آتے ہیں۔شدید گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کررکھا ہے ۔ ایسی صورت میں شہریوں کی بڑی تعداد میں اہل خانہ کے ہمراہ کینجھر جھیل کا رخ کرتی ہے۔ کینجھر جھیل آنے والے افراد کا کہنا ہے کہ جگہ جگہ پولیس کو پیسے دینے اورجھیل پر سہولیات کے فقدان کے باعث انہیں پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :