پاکستان
07 مئی ، 2012

ڈی جی خان میں ضمنی انتخاب ، پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

ڈی جی خان میں ضمنی انتخاب ، پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

ڈیرہ غازی خان … ڈیرہ غازی خان میں پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 243 اور پی پی 245 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل ختم ہوگیا ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے، بعض پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج بھی آگئے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان میں پنجاب اسمبلی کے دونوں حلقوں پی پی 243 اور پی پی 245 میں ضمنی انتخاب کیلئے دن بھر پولنگ کا عمل جاری رہا، جہاں مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ناخوشگوار واقعات بھی پیش آئے اور سیاسی امیدواروں کے حامیوں میں دھاندلی کے الزام میں ہاتھا پائی کے مناظر بھی دیکھے گئے جس سے پولنگ متاثر ہوئی۔ پولنگ کا سلسلہ ختم ہوچکا اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے، بعض پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :