19 اپریل ، 2015
کراچی .....مسلم لیگ ن نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔صدر مسلم لیگ ن سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ حمایت کا اعلان شہر کی بہتری کیلئے کیا ہے۔کراچی میں ن لیگ ہاوس میں جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ مسلم لیگ ن سندھ نے صدر اسماعیل راہو نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان شہر کی بہتری کیلئے کیا ہے،اب پی ٹی آئی کو چاہیے وہ بھی اپنا امیدوار دستبردار کرلے۔این اے 246 سے جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہماری حمایت کا اعلان کیا ہے،ہم نے کراچی کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل شام 7 بجے جماعت اسلامی انتخابی مہم کا آخری جلسہ عائشہ منزل پر کریگی۔جلسے سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق خطاب کرینگے۔ مسلم لیگ ن کے دوستوں سے بھی گزارش ہے وہ جلسے میں شرکت کریں۔