19 اپریل ، 2015
خیبر ایجنسی .....خیبر ایجنسی اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے، جس سے موسم خوشگوار بن گیا ہے۔ محکمہ موسیمیات کے مطابق خیبر ایجنسی اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ اب بھی آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔