19 اپریل ، 2015
کراچی .....عمران خان نے کہاہے کہ کراچی والوں میں بڑی برداشت ہے، جو الطاف حسین کی اتنی لمبی تقریر سنتے ہیں ، آج پی ٹی آئی کے جلسے میں لوگوں کو بڑا مزا آئے گا۔الطاف حسین کو جواب دینے سے پہلے عمران خان نے تقریر کا ٹریلر دے دیا۔ حلقہ این اے 246 میں حریفوں نے ماحول گرما رکھاہے ،کل ایم کیو ایم کے قائد نے لفظوں کے تیر چلائے ، آج عمران خان جوابی وار کریں گے ،جنہوں نے الطاف حسین کا پورا خطاب سننے کا اعتراف کیا ہے۔نبیل گبول کا حوالہ دے کر عمران خان بولے کہ حلقے میں بیدردی سے دھاندلی ہوئی تھی اب رینجرز آنے سے فرق پڑے گا،جیت کا فیصلہ عوام کریں گے ۔چیئرمین تحریک انصاف نے واضح کردیا کہ جماعت اسلامی امیدوار بٹھائے نہ بٹھائے ، پی ٹی آئی کا امیدوار مقابلہ کریگا۔عمران خان نے عقیل کریم ڈھیڈی کے گھر نمل یونی ورسٹی کےلیے فنڈ رینزنگ تقریب سے بھی خطاب کیا۔ جس میں ان کا کہنا تھاکہ سیاست ان کا مشن اور یونی ورسٹی جنون ہے،غریب اور متوسط طبقے کو معیاری ٰ تعلیم دے کر مل کی تقدیر بدلتا چاہتےہیں۔