پاکستان
19 اپریل ، 2015

لاہور ، کانسٹیبل کی موٹرسائیکل چوری ، چوراے ایس آئی نکلا

لاہور ، کانسٹیبل کی موٹرسائیکل چوری ، چوراے ایس آئی نکلا

لاہور ......لاہور میں کانسٹیبل کی موٹرسائیکل چوری کرنے والا اسی تھانے کا اے ایس آئی نکلا۔سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کے بعد اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق تھانہ قلعہ گوجر سنگھ کا اے ایس آئی احسان انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز کے باہر سے کانسٹیبل فریاد کی موٹرسائیکل چوری کر کے لیجا رہا تھا ۔پٹرول ختم ہونے پر موٹرسائیکل بند ہو گئی ۔اس دوران وائرلیس کال چلی تو اے ایس آئی موٹرسائیکل چھوڑ کر بھاگ نکلا ۔سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت ہونے کے بعد اے ایس آئی کے خلاف موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید خبریں :