پاکستان
19 اپریل ، 2015

جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ سیاسی پارٹیوں کو قبول کرنا ہوگا،یوسف گیلانی

جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ سیاسی پارٹیوں کو قبول کرنا ہوگا،یوسف گیلانی

جہانیاں ......سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ سیاسی پارٹیوں کو قبول کرنا ہوگا،ہمارا اول روز سے یہی موقف ہے کہ یہ رٹرننگ آفیسرز کا الیکشن تھا۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی جہانیاں میں ایک شادی کی تقریب شریک تھے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حفاظت تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے،مگر ہمیں ہمیں سعودی یمن تنازعے میں فریق نہیں بننا۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن سیاست کی نرسری ہے ، پیپلز پارٹی اس میں بھرپور حصہ لےگی۔انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن جو بھی فیصلہ کریگی اسے تمام سیاسی جماعتوں کو قبول کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :