پاکستان
07 مئی ، 2012

لاہور : مال روڈ پر دو گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد زخمی، 6 گرفتار

لاہور : مال روڈ پر دو گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد زخمی، 6 گرفتار

لاہور … لاہور میں مال روڈ پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے دونوں گروپوں کے 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مال روڈ پر 2 گروپوں کے درمیان کچھ عرصے سے جگہ کے معاملے پر تنازع چل رہا ہے۔ آج ایک گروپ کی جانب سے متعلقہ جگہ پر قبضے کی کوشش کی گئی تو دونوں گروپوں کے درمیان آمنے سامنے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔ پولیس نے دونوں گروپوں کے 3، 3 افراد کو گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :