پاکستان
07 مئی ، 2012

این سی ایچ ڈی ملازمین کا مظاہرہ، پولیس کا لاٹھی چارج، واٹر کینن کا استعمال

این سی ایچ ڈی ملازمین کا مظاہرہ، پولیس کا لاٹھی چارج، واٹر کینن کا استعمال

کراچی … کراچی میں نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیولپمنٹ کے ملازمین نے وزیراعلیٰ ہاوٴس جانے کی کوشش کی، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ واٹر کینن کا استعمال کیا۔ نیشنل کمیشن فارہیومن ڈیولپمنٹ کے کنٹریکٹ ملازمین مستقلی کیلئے ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی کیمپ لگائے بیٹھے ہیں۔ مظاہرین وزیراعلیٰ ہاوٴس جاکر مطالبات پیش کرنا چاہتے تھے جس کیلئے انہوں نے پولیس اہلکاروں پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں، لیکن پولیس نے خار دار تار لگاکر راستے بند کردیئے تھے اور مظاہرین جیسے ہی ریڈ زون کے قریب پہنچے پولیس نے پہلے انہیں آگے بڑھنے سے روکا اور پھر منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی اور بعد میں واٹر کینن سے خوب دھو ڈالا۔ اس دوران کئی احتجاجی ملازمین کو حراست میں بھی لے لیاگیا۔

مزید خبریں :