پاکستان
19 اپریل ، 2015

کراچی: پی ٹی آئی کا جلسہ گاہ اندھیرے میں ڈوب گیا

کراچی: پی ٹی آئی کا جلسہ گاہ اندھیرے میں ڈوب گیا

کراچی......... پاکستان تحریک انصاف کےجلسہ گاہ کی لائٹس بندہوگئیں۔ ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق جنریٹر بندہونےسےپاکستان تحریک انصاف کےجلسہ گاہ کی لائٹس بندہوگئیں، جس کے باعث مرکزی اسٹیج سمیت پورا پنڈال اندھیرے میں ڈوب گیا۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ میں اسٹریٹ لائٹس بندہونیکا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو اسٹریٹ لائٹس جلائے رکھنے کی ہدایت کردی۔ ویر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جلسہ ختم اورلوگوں کےجانےتک اسٹریٹ لائٹس بند نہ کی جائیں۔ ذرائع تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ کو بجلی فراہم کرنے والا جنریٹر خراب ہوگیا جس کے باعث مرکزی اسٹیج سمیت پورا پنڈال اندھیرے میں ڈوب گیا۔ دریں اثنا ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے کیلئے کے الیکٹرک کی بجلی استعمال نہیں ہورہی تھی، علاقے میں بجلی کی فراہمی بلاتعطل جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق آدھا گھنٹے تک بجلی غائب رہنے کے بعد جلسہ گاہ کی بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :