پاکستان
20 اپریل ، 2015

حیدرآباد: حسین آباد کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر دھماکا

حیدرآباد: حسین آباد کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر دھماکا

xحیدرآباد........حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے اپ ٹریک کا ڈیڑھ فٹ حصہ متاثر ہوا ہے اور دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جو اب بھی جاری ہے۔ دھماکے کے بعد مختلف علاقوں میں ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔

مزید خبریں :