کاروبار
20 اپریل ، 2015

تیل کی عالمی قیمتیں بھی یمن میں جاری کشیدگی کی زد میں آنے لگیں

 تیل کی عالمی قیمتیں بھی یمن میں جاری کشیدگی کی زد میں آنے لگیں

نیویارک.......تیل کی عالمی قیمتیں بھی یمن میں جاری کشیدگی کی زد میں آنے لگیں۔ خام تیل کے نرخ رواں سال کی بلند ترین سطح پرجا پہنچے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھرزور پکڑنا شروع ہوگئی ہیں۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 75سینٹس اضافے سے 64ڈالر فی بیرل ہوچکی ہے جو کہ سال 2015 کی بلند ترین سطح ہے۔ یمن کاایک اہم آئل ٹرمینل القاعدہ کے کنٹرول میں آجانے کے باعث تیل کی رسد متاثر ہونے سے اسکے نرخوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باعث آئندہ ماہ مقامی سطح پر بھی خام تیل مہنگا ہوجانے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :