07 مئی ، 2012
مریدکے … شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے سے روئی سے بھرے ٹریلر کو آگ لگ گئی، آگ نے مزید 2 ٹرکوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے، علاقے کے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کردی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ پیش آیا مریدکے شیخوپورہ روڈ پر مبارک آباد کے قریب جہاں ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے سے روئی سے بھرے ٹریلر میں آگ لگ گئی، آگ اس قدر پھیل گئی کہ اس نے مزید 2 ٹرکوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، جس سے ٹرک پر سوار 2 افراد زخمی ہو گئے، علاقے کے لوگ لٹکتی ہائی وولٹیج تاروں کے خلاف سراپاء احتجاج بن گئے، جنہوں نے ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کر دی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے لٹکتے تار آئے روز حادثات کا سبب بنتے رہتے ہیں۔