07 مئی ، 2012
کراچی … سندھ ہائی کورٹ نے شہید بے نظیر آباد یونیورسٹی لاڑکانہ کے وائس چانسلر اکبر حیدر سومرو کو ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ، ہائرایجوکیشن کمیشن اورچیف سیکریٹری کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ سندھ دوست رابطہ کونسل کے جاوید لانگاہ نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ اکبر حیدر سومرو ریٹائرڈ افسر ہیں اور وائس چانسلر کے عہدے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ ان کے وکیل بیرسٹر ضمیر گھمرونے عدالت کو بتایا کہ اکبر حیدر کی تعیناتی سے پہلے وائس چانسلر کی آسامی کا اشتہار بھی نہیں دیا گیا تھا اس لئے عدالت ان کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے۔