23 اپریل ، 2015
کراچی.......کراچی کے حلقہ این اے 246 میں یوں تو 12 امیدوار میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ ایم کیو ایم ، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی میں ہے ۔ تینوں امیدواروں نے انتخاب کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ تینوں اہم امیدوار جن کی قسمت کا فیصلہ آج ووٹرز نے کرنا ہے خود بھی پولنگ اسٹیشنز کے دوروں پر نکلے ہوئے ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہےہیں ، ایم کیو ایم کے کنور نوید شکایت کرتے نظر آئے کہ پولنگ اسٹیشن کی رات گئے تبدیلی ، ڈبل سواری پر پابندی اور ایک پولنگ اسٹیشن میں کئی کئی بوتھ ووٹرز پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے ، تحریک انصاف کےامیدوار عمران اسماعیل نےکہا کہ اگر ایم کیو ایم کا امیدوار جیتا تو وہ نائن زیرو جاکر اسے مبارک باد دیں گے ، ان کی جیت ہوئی تو دوسروں سے یہی امید ہے ۔جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم نےمختلف اسٹیشنز میں صورتحال کا جائزہ لیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہا رکیا۔