23 اپریل ، 2015
کراچی ......کراچی کے حلقے این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔213 پولنگ اسٹیشنز پر ساڑھے تین لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں ،پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔این اے دو سو چھیالیس میں لوگ بھی ووٹ کاسٹ کررہے ہيں اور امیدوار بھی مختلف حلقوں کا دورہ کررہے ہيں ، سیکیورٹی بھی سخت ہے اور انتظامات پر بھی فی الحال لوگوں نے شکایات نہیں کیں البتہ ایک کمرے میں ایک سے زیادہ پولنگ بوتھ بنائے جانے پر تحفظات ضرور سامنے آئے ہیں کراچی کے حلقے این اے دوسو چھیالیس کے ضمنی انتخاب کا عمل سخت سیکیورٹی میں جاری ہے۔ پولنگ اسٹیشنز پر عوام ووٹ کاسٹ کرنے میں مصروف ہیں ۔ پولنگ کے عمل میں ایک طرف لوگ انتظامات سے مطمئن ہیں تو کہیں کہیں ایک ہی کمرے میں ایک سے زيادہ پولنگ بوتھ بنائے جانے پر ناراض بھی ہیں۔ضمنی انتخاب کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات ہيں لیکن حلقے میں ڈبل سواری پر عائد پابندی پر متحدہ کے امیدوار نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ کنور نوید کہتے ہیں کہ موٹر سائيکل شہر کی عام سواری ہے اور لوگ ووٹ کاسٹ کرنے میں اسے استعمال کرتے ہيں ۔متحدہ کے فیصل سبز واری نے بھی ایک کمرے میں ایک سے زيادہ پولنک بوتھ بنائے جانے پر کہاکہ اس سے پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہوگا۔پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل نے کہاکہ جو بھی امیدوار جیتے گا وہ اس کے گھر جاکر مبارکباد دیں گے لیکن انہیں امید ہے کہ وہی جیتیں گے۔جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم نے بھی سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔الیکشن کمیشن نے حلقے میں ووٹنگ کے دوران بجلی بند نہ کرنے کاحکم جاری کیا تھا لیکن عزیز آباد نمبر تین میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں ۔جماعت اسلامی نے این اے 246 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کو تحریری شکایت دی ہے۔کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارکامختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا، سکیورٹی اور پولنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی جی رینجرز سندھ نے ڈی سی آفس کا دورہ کیا،ریٹرننگ افسران سے ملاقات کی۔آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے دعوی کیا ہےکہ این اے دو سو چھیالیس کا ضمنی انتخاب پر امن ماحول میں جاری ہے ، انہوں نے اب تک جتنے پولنگ اسٹیشنز کادورہ کیا وہاں پر انہیں کوئی شکایت نہیں ملی ۔این اے 246 پرضمنی انتخاب میں سیکیورٹی کے لیے رینجرز اور پولیس کے 9 ہزار جوان تعینات ہیں۔ ضلع وسطی میں عام تعطیل ہیں۔ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری بند رہے گی، باقی شہر میں پابندی اٹھالی گئی۔الیکشن کمشنر سندھ تنویز ذکی کہتے ہیں کہ این اے246 کےتمام پولنگ اسٹیشنز پرپولنگ شروع ہوچکی، پریذائیڈنگ افسروں سے پولنگ شروع ہونےکی تصدیق کرلی گئی ہے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں گورنمنٹ سندھی اسکول میں نواسی سالہ شخص نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔