23 اپریل ، 2015
اسلام آباد......پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 246کے ضمنی انتخاب کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں دھاندلیاں ہوتی تھیں اب الیکشن ہورہاہےجو بہترہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہکراچی میں آج اگر رینجرز نہ ہوتی تو الیکشن نہیں ہوسکتے تھے،ایم کیو ایم این اے 246 کے الیکشن میں بہانے کر رہی ہے ۔ عمران خان نے الزام لگایا کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے ووٹرز کو ڈرایا جارہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کےسامنےایسی چیزیں لارہے ہیں جس سےاگلاالیکشن شفاف ہوگا۔