پاکستان
23 اپریل ، 2015

جعلی ووٹنگ کا الزام،پریذائیڈنگ افسر سمیت 2افراد گرفتار

 جعلی ووٹنگ کا الزام،پریذائیڈنگ افسر سمیت 2افراد گرفتار

کراچی ......این اے 246کے ضمنی انتخاب میں دہلی اسکول کے پریزائیڈنگ افسر سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق دہلی اسکول میں کارروائی کے دوران پریزائیڈنگ افسر سمیت 2 افرادکوگرفتار کیا گیا ہے، دونوں افراد جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش کررہے تھے۔ترجمان کا کہناہے کہ ملزم ریحان احمد کو 6 ماہ قید اور 5 ہزار روپے جرمانہ جبکہ ملزم ماجد علی کو 3ماہ جیل اور 5ہزار روپےجرمانہ عائد کیاگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بوگس ووٹنگ کے الزام میں گرفتار ماجد علی پاکستان کسٹم میں ملازم اور حلقہ این اے 246 ہی کا رہائشی ہے۔

مزید خبریں :