پاکستان
23 اپریل ، 2015

ولی بابر قتل میںفیصل موٹا کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظو ر

 ولی بابر قتل میںفیصل موٹا کی سزا کے خلاف اپیل  سماعت  کیلئے منظو ر

کراچی.........سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکن کی بازیابی سے متعلق کیس میں ایس ایس پی ساؤتھ کو رپورٹ سمیت طلب کرلیا ، جبکہ ولی بابر قتل کیس میں ملزم فیصل موٹا کی سزا کے خلاف اپیل باقاعدہ سماعت کے لیے منظو رکرلی ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم کے کارکن کی بازیابی کی درخواست کی سماعت جسٹس نعمت اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران ارشاد کی والدہ درخواست گزار فیروزہ بیگم کا کہنا تھا کہ اسکا بیٹا کے ایم سی کا ملازم ہے جسے 2 اکتوبر 2013 کو رینجرز نے حراست میں لیا تھا۔ عدالت نے کیس پر مزید کارروائی کے لیے ایس ایس پی ساوتھ کو ایم کیو ایم کے کارکن سے متعلق رپورٹ سمیت طلب کرتے ہوئے محکمہ داخلہ کو بھی 3 ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری طرف سندھ ہائیکورٹ میں ولی بابر قتل کیس کے ملزم فیصل موٹا کی سزا کے خلاف اپیل باقاعدہ سماعت کے لیے منظو کرلی گئی۔فیصل موٹا کی اپیل لاڑکانہ میں زیر سماعت دیگر چار ملزمان کی اپیلوں کے ساتھ سنی جائیگی۔فیصل موٹا نے ولی بابر قتل کیس میں دی گئی سزا کو چلینج کیا تھا۔

مزید خبریں :