23 اپریل ، 2015
سبی.......بلوچستان کے ضلع سبی میں ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران دو افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ایف سی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایف سی نے سبی کےعلاقے بکھڑا میں سرچ آپریشن کیا جس کےدوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے پانچ خود کار ہتھیار بھی برآمد کرلیے گئے ہیں ،، ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔