23 اپریل ، 2015
کراچی.......وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میں کسی کامینڈیٹ چوری نہیں ہوگا۔ ڈبل سواری پر پابندی مجھ سے پوچھے بغیر لگائی گئی۔ ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کو سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں، بہت زیادہ سیکیورٹی دی گئی تھی جس کو کم کیا گیاہے ۔مرزا صاحب کو پتا نہیں کیا ہوا کہ اچانک ابل پڑے ۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہااب تک پولنگ کا عمل درست چل رہاہے ،اس وقت امن و امان کی حالت بہتر ہے۔ایم کیو ایم کی شکایات سمجھ نہیں آتیں۔