23 اپریل ، 2015
ریاض.......... وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب کےشہرریاض پہنچ گئے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی ان کے ہمراہ موجودہیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف اور سعودی وزیردفاع نےوزیراعظم نوازشریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نوازشریف کو سعودی عرب پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ وزیراعظم کی زیرصدارت دوران پرواز طیارے میں یمن کی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف، وزیر دفاع، طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ نے شرکت کی۔